رسائی کے لنکس

خیبر پختونخواہ: بم دھماکوں میں سکیورٹی اہلکار سمیت دو ہلاک


جمعہ کی صبح جانی خیل کے علاقے میں پیش آیا جہاں سکیورٹی فورسز ایک گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع بنوں کے مضافات میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ جمعہ کی صبح جانی خیل کے علاقے میں پیش آیا جہاں سکیورٹی فورسز ایک گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی۔

ادھر پشاور کے مضافات میں جمعہ کو ایک اور بم دھماکے میں مقامی امن کمیٹی کا ایک رکن ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے رکن نجیب خان کو بڈھ بیر کے علاقے میں پہلے سے نصب ریموٹ کنڑول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

شدت پسندی کے خلاف صوبے کے شمالی پہاڑی اضلاع اور قبائلی علاقوں کی طرح پشاور کے مضافاتی علاقوں میں امن کمیٹاں تشکیل دی گئی ہیں لیکن ان میں شامل رضا کاروں کو دہشت گرد نشانہ بناتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG