رسائی کے لنکس

پرتشدد مظاہروں کے بعد امریکی شہر فلاڈیلفیا میں کرفیو نافذ

ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کی روک تھام کے لیے فلاڈیلفیا میں نیشنل گارڈز کی جمعے کو آمد متوقع ہے۔
ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کی روک تھام کے لیے فلاڈیلفیا میں نیشنل گارڈز کی جمعے کو آمد متوقع ہے۔

امریکہ کی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں دو روز سے جاری پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار کے بعد حکام نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

فلاڈیلفیا کے میئر جم کینی نے پرتشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے بدھ کو شہر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ کرفیو کا دورانیہ رات نو بجے سے شام چھ بجے تک ہو گا۔

دو روز سے جاری مظاہروں کے دوران پولیس کے 53 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جب کہ پولیس نے ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کرنے والے 172 مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

حکام کے مطابق صرف منگل کی شب ہونے والی لوٹ مار میں لگ بھگ ایک ہزار افراد ملوث تھے جن میں سے بعض کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پینسلوینیا کے ڈیموکریٹک گورنر ٹوم وولف نے کہا ہے کہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کے لیے نیشنل گارڈز کو طلب کر لیا ہے۔

فلاڈیلفیا میں لوٹ مار اور ہنگامہ آرائی کی روک تھام کے سلسلے میں جمعے کو نیشنل گارڈز کی آمد متوقع ہے۔

فلاڈیلفیا: سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر مظاہرے

مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے کئی اہل کار زخمی ہو گئے جب کہ بعض مقامات پر مظاہرین کی جانب سے لوٹ مار کی بھی اطلاعات ہیں۔
1/8 مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے کئی اہل کار زخمی ہو گئے جب کہ بعض مقامات پر مظاہرین کی جانب سے لوٹ مار کی بھی اطلاعات ہیں۔
پولیس کا موقف ہے کہ ہلاک ہونے والا سیاہ فارم شخص مسلح تھا جب کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو میں مرنے والے شخص کے ہاتھ میں خنجر دکھائی دے رہا ہے۔
2/8 پولیس کا موقف ہے کہ ہلاک ہونے والا سیاہ فارم شخص مسلح تھا جب کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو میں مرنے والے شخص کے ہاتھ میں خنجر دکھائی دے رہا ہے۔
ہلاک ہونے والے کا نام والٹر ویلیس بتایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا  جا سکتا ہے کہ 27 سالہ شخص دو پولیس افسران کی طرف بڑھ رہا ہے جو بندوق تانے اسے تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ خنجر پھینک دے۔
3/8 ہلاک ہونے والے کا نام والٹر ویلیس بتایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا  جا سکتا ہے کہ 27 سالہ شخص دو پولیس افسران کی طرف بڑھ رہا ہے جو بندوق تانے اسے تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ خنجر پھینک دے۔
اس نوعیت کے تشدد کے واقعات کی یہ تازہ ترین کڑی ہے۔ اس سے قبل نسل پرستی کے خلاف مظاہرے اس سال مئی میں اس وقت شروع ہوئے تھے جب 46 سالہ جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں ہلاکت ہوئی تھی۔
4/8 اس نوعیت کے تشدد کے واقعات کی یہ تازہ ترین کڑی ہے۔ اس سے قبل نسل پرستی کے خلاف مظاہرے اس سال مئی میں اس وقت شروع ہوئے تھے جب 46 سالہ جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں ہلاکت ہوئی تھی۔
ویلیس کی ہلاکت کے بعد سے ہی مقامی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔
5/8 ویلیس کی ہلاکت کے بعد سے ہی مقامی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔
مظاہرین نے دوران احتجاج میگا فون پر پولیس کے خلاف اور والٹر کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
6/8 مظاہرین نے دوران احتجاج میگا فون پر پولیس کے خلاف اور والٹر کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
فلاڈیلفیا میں ہونے والے مظاہرے میں شامل افراد نے پولیس پر کچرا پھینکا اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
7/8 فلاڈیلفیا میں ہونے والے مظاہرے میں شامل افراد نے پولیس پر کچرا پھینکا اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
فلاڈیلفیا میں منگل کے مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آ گئے۔ والٹر ویلیس کی ہلاکت کے بعد ہزاروں مظاہرین نے مغربی فلاڈیلفیا میں مارچ کیا۔
8/8 فلاڈیلفیا میں منگل کے مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آ گئے۔ والٹر ویلیس کی ہلاکت کے بعد ہزاروں مظاہرین نے مغربی فلاڈیلفیا میں مارچ کیا۔
Previous slide
Next slide

فلاڈیلفیا پولیس کمشنر ڈینئل آؤٹ لا نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران لوٹ مار کی کارروائیوں کو بڑے پیمانے پر لاقانونیت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

انہوں نے لوٹ مار کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ قیمتی وسائل کو ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔

یاد رہے کہ فلاڈیلفیا ریاست پینسلوینیا کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں پیر کو پولیس کی فائرنگ سے 27 سالہ سیاہ فام نوجوان والٹر ویلس ہلاک ہو گیا تھا جس کے بعد پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص مسلح تھا تاہم والٹر کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی مریض تھا جسے پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

فلاڈیلفیا میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکہ میں آئندہ ہفتے صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ ہونا ہے۔

ریاست پینسلوینیا کو صدارتی انتخابات کے لیے اہم ریاست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جہاں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

فلاڈیلفیا کو ڈیموکریٹک پارٹی کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے جہاں سیاہ فام اور ہسپانوی امریکی بڑی تعداد میں آباد ہیں۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG