رسائی کے لنکس

فلپائن کے مال میں آتش زدگی سے 37 افراد ہلاک


آگ بچھانے والے کارکن فلپائن کے شہر ڈاوئیو کے شاپنگ مال میں لگی آب بچھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 23 دسمبر 2017
آگ بچھانے والے کارکن فلپائن کے شہر ڈاوئیو کے شاپنگ مال میں لگی آب بچھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 23 دسمبر 2017

فلپائن کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر ڈاویئو کے ایک شاپنگ مال میں آتش زدگی کے بعد آگ بجھانے والے عملے کو37 افراد کی جلی ہوئی نعشوں کے بچے کچے ٹکڑے ملے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شعلوں نے فوراً ہی پوری عمارت کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس سے بڑی تعداد میں لوگ اندر پھنس کر رہ گئے۔

آگ ہفتے کے روز لگی تھی، لیکن شدید حرارت اور گہرے دھوئیں کی بنا پر آگ بجھانے والا عملہ عمارت کے اندر داخل ہونے سے قاصر رہا۔

ڈاوئیو کی میئر سارا ڈوٹرٹ کارپیو نے کہا کہ حررات کی شدت کم ہونے کے بعد پیر کے روز فائرفائٹرز عمارت کے اندر جانے میں کامیاب ہوئے۔

میئر کا کہنا ہے کہ ایک نعش اتوار کو ملی تھی۔

حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد مال میں قائم ایک امریکی کمپنی کے ملازم تھے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے علاقائی سربراہ ولبرٹو ریکو نیل کوان ٹیو نے پیر کے روز ہلاک ہونے والوں کے متعلق پیر کے روز معلومات جاری کیں۔

امریکی کمپنی ایس ایس آئی کا تعلق مارکیٹ ریسرچ سے تھا ۔ کمپنی کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مقامی کال سینٹر میں 500 کارکن کام کرتے تھے۔ کمپنی نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ آتش زدگی سے اس کے 37 ملازم ہلاک ہوئے۔ اور کمپنی متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں شریک اور مرنے والوں کے لیے دعاگو ہے۔

XS
SM
MD
LG