رسائی کے لنکس

جنوبی فلپائن میں فوجی کارروائی میں 15 عسکریت پسند ہلاک


فلپائن کے فوجی ملک کے شمال میں مسلم عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ فائل فوٹو
فلپائن کے فوجی ملک کے شمال میں مسلم عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ فائل فوٹو

فلپائن کے ایک فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ اتوار کے روز باغیوں کی بم بنانے والی ایک فیکٹری پر فضائی اور زمینی حملوں میں داعش کے حامی کم ازکم 15 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

بریگیڈیر جنرل سیریلیتو سوبجانا نے میڈیا کو بتایا فلپائن کے علاقے میگوئنداناؤ میں بانگسامورو اسلامک فریڈم فائیٹرز گروپ یعنی پی آئی ایف ایف کے ایک ٹھکانے فضائی اور توپ خانے سے حملہ کیا گیا جہاں وہ دھماکہ خیز بارودی مواد تیا ر کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ الصباح کیا گیا، اس وقت وہاں 60 سے 100 کے لگ بھگ عسکریت پسند موجود تھے۔

فوجی کمانڈر نے بتایا کہ 15 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ 10 زخمی ہیں اور 2 کو پکڑ لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لیگوسان کے علاقے میں عسکریت پسندوں کی بارودی مواد تیار کرنے کی مرکزی فیکٹری تباہ کر دی ہے۔

فلپائن کی فوج کا کہنا ہے کہ اس اسلام پسند عسکری گروپ کے تین سو سے چار سو ارکان موجود ہیں، جب کہ ابو سیاف اور ماؤتی گروپ کے ارکان اس کے علاوہ ہیں۔

فلپائن کے جنوبی حصے میں اسلامی عسکریت پسند گروپوں اکھٹے ہوکر پانچ مہینے پیلے ماروئی نامی قصبے پر قبضہ کیا جس کے بعد سے وہ نئے ارکان بھرتی کر رہے ہیں اور انہیں تربیت دے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG