رسائی کے لنکس

پولینڈ: طیارہ حادثے کے ہلاک شدگان کی شناخت کاآغاز


پولینڈ کے صدر لیخ کاشنسکی کے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونےوالوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی نعشوں کی شناخت کے لیے مغربی روس پہنچ گئے ہیں۔

پولینڈ میں ہفتے کے اس حادثے میں آنجہانی صدر اور ہلاک ہونےوالے دوسرے افراد کے لیے ایک ہفتے کا سوگ شروع کر دیا گیاہے۔ روس میں ایک روز کا سوگ منایا جارہاہے اور قومی پرچم سرنگوں ہیں۔

مسٹر کاشنسکی کی میت اتوار کو وارسا واپس لائی گئی جہاں پیر کے رو ز سوگواروں کی ایک بڑی تعداد انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صدارتی محل کے باہر جمع ہوئئ۔

پولینڈ کے ہزاروں شہری اتوار کی رات اس شب بیداری کے موقع پر موجود تھے جس میں سینکڑوں نے موم بتیاں تھامی ہوئی تھیں ۔

آنجہانی صدر کی اہلیہ ماریا اور ان کی حکومت کے ارکان ان 96 افراد میں شامل تھے جو اس وقت ہلاک ہوئے جب صدر کا طیارہ گہری دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

دنیا بھر سے تعزیتی پروگرام بھیجے گئے ہیں ۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے اتوار کے روز واشنگٹن میں پولینڈ کے سفارت خانے میں ایک تعزیتی کتاب پر دستخط کیے۔

XS
SM
MD
LG