رسائی کے لنکس

لندن مسجد حملہ، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت


مکرم علی شادی شدہ تھا اور اُن کے چھ بچے تھے۔ وہ دس سال قبل، بنگلہ دیش سے ترکِ وطن کرکے برطانیہ آکر آباد ہوا تھا۔ اُن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ’’رحمدل، پُرامن اور اچھی خصلت کا مالک انسان تھا، جس کا کوئی دشمن نہیں تھا‘‘

لندن کی پولیس نے جمعرات کے روز مسجد حملے کے بعد ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت، 51 برس کے مکرم علی کے طور پر کی ہے، جو ایک مقامی رہائشی تھا۔

پولیس نے کہا ہے کہ اُن کی ہلاکت گذشتہ ہفتے مسجد پر ہونے والے حملے کے بعد ’’متعدد زخموں‘‘ کے نتیجے میں ہوئی۔

اُنھیں طبی نوعیت کی صورت حال اُس وقت درپیش آئی جب حملہ آور نے ایک گاڑی لوگوں کے ایک گروپ پر چڑھا دی، جو لندن کی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

لندن کی میٹروپولٹن پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی نتائج سے پتا چلتا ہے کہ علی کی موت ’’متعدد زخموں‘‘ کے باعث ہوئی۔ لیکن، یہ غیر واضح تھا آیا وہ کسی بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے یا گاڑی لگنے سے فوت ہوئے۔

مکرم علی شادی شدہ تھا اور اُن کے چھ بچے تھے۔ وہ دس سال قبل، بنگلہ دیش سے ترک وطن کرکے برطانیہ آکر آباد ہوئے تھے۔

اُن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ’’رحمدل، پُرامن اور اچھی خصلت کا مالک انسان تھا، جس کا کوئی دشمن نہیں تھا‘‘۔

حملے میں، 11 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔

موقع پر موجود لوگوں نے مسجد سے نکلنے والوں پر حملہ کرنے والے ویلز سے تعلق رکھنے والے، 47 برس کے ڈیرن اوسبورن کو ڈرائیور کی نشست سے گھسیٹ کر نیچے اتارا اور تب تک پکڑے رکھا جب تک پولیس موقعے پر نہیں پہنچی۔

XS
SM
MD
LG