رسائی کے لنکس

logo-print

توقع ہے پاکستان ’افغان امن عمل‘ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا: پومپیو


امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے جمعرات کے روز ٹیلی فون پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کی اور اُن کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بات امریکی محکمہٴ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیدر نوئرٹ نے ایک اخباری بیان میں کہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پومپیو نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’’مفید باہمی تعلقات کے حصول کے لیے‘‘، وہ ’’نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں‘‘۔

گفتگو کے دوران، امریکی وزیر خارجہ نے ’’اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ پاکستان ملک میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کُن اقدام کرے گا‘‘؛ اور ’’وہ افغان امن عمل کے فروغ کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے گا‘‘۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG