رسائی کے لنکس

logo-print

پومپیو کی اشرف غنی سے گفتگو، مفاہمتی امن عمل کی حمایت کا اعادہ


فائل

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعرات کے روز ٹیلی فون پر افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کی۔

تحریری بیان میں محکمہٴ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ نے افغانستان میں پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، جیسا کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی حکمتِ عملی کے اعلان میں کہا تھا۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ فرح شہر کے دفاع کے لیے افغان فوج کی عسکری میدان میں مدد کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے محفوظ اور خوش حال افغانستان تعمیر کے صدر غنی کے عزم کو سراہا، اور اس امر کی جانب توجہ دلائی کہ اداروں میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ انتخابات شفاف و قابل اعتماد ہوں اور ساتھ ہی اِن کا انعقاد بروقت ممکن ہو۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں امریکہ اور افغانستان کے مابین ٹھوس ساجھے داری پر بات کی، اور کہا کہ ’’ہم افغان قیادت والے اور افغان زیر نگرانی امن اور مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں‘‘۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG