رسائی کے لنکس

پومپیو کی ٹیلی فون پر اشرف غنی سے گفتگو، دیرپہ امن کی بحالی کے عزم کا اعادہ


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کے روز ٹیلی فون پر افغانستان کے صدر اشرف غنی سے گفتگو کی۔

ایک اخباری بیان میں محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان، رابرٹ پلاڈینو نے بتایا ہے کہ ''ٹیلی فون کال کے دوران پومپیو نے افغانستان میں دیرپہ امن کے حصول کے امریکی عزم کا اعادہ کیا''۔

اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ ''مائیک پومپیو نے سب کی شراکت سے امن عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت، زلمے خلیل زاد کے کردار کی نشاندہی کی''۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ''امریکی وزیر خارجہ نے بین الافغان مکالمے کی اہمیت اور تشدد کی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے جنگ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور افغان حکومت، دیگر افغان قائدین اور طالبان کی جانب سے مل بیٹھ کر سیاسی تصفیے کے لیے مذاکرات کا ماحول پیدا کرنے پر زور دیا''۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ''وزیر خارجہ نے سنہ 2001 سے اب تک افغان عوام کو حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کا ذکر کیا، اور افغانستان کے ساتھ طویل مدتی پارٹنرشپ کے ضمن میں امریکی خواہش کی نشاندہی کی''۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ ترین خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے: https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

XS
SM
MD
LG