رسائی کے لنکس

پرتگال: بس حادثے میں 29 ہلاک، اکثریت جرمن سیاحوں کی تھی


امدادی کارکن پرتگال میں حادثے کا شکار ہونے والی بس سے زخمیوں کو نکال رہے ہیي۔ 17 اپریل 2019
امدادی کارکن پرتگال میں حادثے کا شکار ہونے والی بس سے زخمیوں کو نکال رہے ہیي۔ 17 اپریل 2019

پرتگال کے جزیرے میڈیرا کی ایک تنگ سڑک پر بدھ کے روز ہونے والے حادثے میں 29 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثر کا تعلق جرمنی سے ہے۔

علاقے کے مئیر فلپ سوسا نے رپورٹرز کو بتایا کہ سفید رنگ کی ٹورسٹ بس جس میں 55 مسافروں سمیت ٹور گائیڈ اور ڈرائیور بھی سوار تھا کانیکو کے رہائشی علاقے میں شام ساڑھے چھ بجے کے قریب الٹ گئی۔

ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس سڑک کے کنارے گری ہوئی ہے اور اسے امدادی کارکنوں نے گھیرا ہوا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بس پر سے ڈرائیور کا کنٹرول اس وقت ختم ہو گیا تھا جب وہ ڈھلوان کی جانب سفر کر رہی تھی۔ جس کے بعد بس سڑک سے لڑھک کر نیچے گر گئی۔

سوسا نے میڈیا کو بتایا کہ ‘‘میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں لوگوں کی تکلیف نہیں دیکھ سکتا۔’’

زخمیوں کو میڈیرا کے اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔

پرتگال کے صدر انتونیو سوسا نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ مرنے والوں میں سے کچھ کا تعلق میڈیرا سے تھا مگر اکثر کا تعلق جرمنی سے تھا۔

پرتگال کے صدر نے جرمن صدر انگیلا مرکل کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

میڈیرا میں تین دن کے سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG