رسائی کے لنکس

پریانکا چوپڑا کے تحفے پر شوہر نک جونس حیران


پریانکا چوپڑا اور نک جونس(فائل فوٹو)

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ سے کچھ دن قبل اپنے شوہر نِک جونس کو ایک منفرد اور انوکھا تحفہ دے کر چونکا دیا ہے۔

اس تحفے کو دیکھ کر صرف نِک جونس ہی نہیں شاید آپ بھی حیران ہوجائیں۔ نِک کو تحفے میں ایک کتا ملا ہے جس کا نام 'جینو دی جرمن' رکھا گیا ہے۔

اس 'تحفے' کے ساتھ گزارے کچھ لمحات کو یادگار بنانے کے لیے پریانکا نے ایک ویڈیو بھی بنائی اور اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

ویڈیو کے ایک منظر میں جنیو دی جرمن، نِک جوناز کو نیند سے بیدار کرتے ہوئے دکھائی دے دہا ہے۔ یہ ویڈیو پریانکا نے خود شوٹ کی ہے۔

نِک جونس نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پریانکا نے آج صبح گھر آ کر سچ مچ حیرت میں ڈال دیا۔ ہمارے نئے پپی جینو دی جرمن سے ملیے۔ جینو سے ملنے کے بعد سے اب تک میں اپنی مسکراہٹ پر قابو نہیں پا سکا، تھینک یو پریانکا۔

پریانکا نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو بابو، حیرت آپ کے چہرے سے عیاں ہے۔

نِک اور پریانکا نے اپنے کتے کے لیے ایک الگ انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بنایا ہے جس پر انہوں نے کتے کے ساتھ نِک کی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

خیال رہے کہ نِک اور پریانکا کی شادی کی پہلی سالگرہ یکم دسمبر کو ہو گی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG