رسائی کے لنکس

فواد خان کی ایک اور اڑان، پریانکا کے بھی ہیرو بن گئے


پریانکا چوپڑہ ایک فلم پروڈیوس کرنے جا رہی ہیں، جس کا نام ہے ’میڈم جی‘ ۔۔۔اور اس میں کاسٹ کے لئے فواد خان سے معاملات طے پاگئے ہیں۔ نئی فلم ’میڈم جی‘ مدھر بھنڈار کی ڈائریکشن میں بنے گی

پاکستان کے ماڈل، سنگر اور ایکٹر فواد خان ان دنوں بالی وڈ کا چمکتا ستارہ بنے ہوئے ہیں۔ ہر کوئی اس نئے ’ہارٹ تھروب‘ کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے تاب ہے۔ ان کے حوالے سے یہ خبر بھی خاصی گرم ہے کہ اپنی اگلی فلم میں وہ پریانکا چوپڑہ کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کریں گے۔

ویب سائٹ ’بالی وڈلائف‘ کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑہ ایک فلم پروڈیوس کرنے جارہی ہیں جس کا نام ہے ’میڈم جی‘ ۔۔۔اور اس میں کاسٹ کے لئے فوادخان سے معاملات طے پاگئے ہیں ۔

نئی فلم ’میڈم جی‘ مدھر بھنڈارکی ڈائریکشن میں بنے گی جن کے کریڈٹ پر ’پیج تھری‘ اور ’فیشن‘ جیسی عام ڈگر سے ہٹ کر بنائی جانے والی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔

’میڈیم جی‘ کی کہانی ایک آئٹم گرل کے گرد گھومتی ہے جو ایک دن سیاستدان بن جاتی ہے۔

فواد خان نے بالی وڈ میں ڈبیو کیا فلم ’خوبصورت‘ کے ساتھ جس میں ان کی ہیروئن سونم کپور تھیں۔ دیکھنے والوں نے فواد اور سونم کی جوڑی کو پسند کیا۔ اب ’میڈم جی‘ میں فواد خان اور پریانکا چوپڑہ کی جوڑی کتنی ’ہٹ‘ رہے گی، یہ دیکھنے کے لئے فلم کی ریلیز تک ٹھہرنا پڑے گا۔

XS
SM
MD
LG