رسائی کے لنکس

پی ایس ایل کا فائنل، کراچی والوں کے لیے دوہری خوشی


پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے کراچی اسٹیدیم میں تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے کراچی اسٹیدیم میں تیاریاں جاری ہیں۔

ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے پچھلے ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے مراد علی شاہ سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر خوشی ہو گی۔

کراچی میں ہونے والا پی ایس ایل سیزن تھری کا فائنل تمام شہر والوں کے لئے دوہری خوشیاں اپنے دامن میں سمیٹے آ رہا ہے۔

پہلی خوشی 23مارچ کو’ یوم پاکستان ‘کی صورت میں ملے گی جبکہ دوسری خوشی 25 تاریخ کو ہونے والا فائنل ہے ۔اس فائنل کی خوشیوں کے اصل روح رواں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہیں جنہوں نے سیزن ٹو کی اختتامی تقریب کے وقت ہی پی سی بی کے چیئرمین سے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ تیسرے سیزن کا فائنل کراچی میں ہو۔

پی ایس ایل اور یوم پاکستان کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے سندھ کے وزیر اعلیٰ سندھ نے 210ملین روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

پی ایس ایل میں شرکت کی غرض سے دنیا کے کئی نامور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ متعدد غیر ملکی شخصيات اور کرکٹ فینز کے بھی کراچی پہنچنے کی توقع ہے ۔ اس ایونٹ کو خوب صورت بنانے کے لئے یہ رقم مختص کی گئی ہے۔

کراچی اسٹیدیم میں پی ایس اہل تھری کے فائنل کی تیاریاں جاری ہیں
کراچی اسٹیدیم میں پی ایس اہل تھری کے فائنل کی تیاریاں جاری ہیں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان نے بدھ کے روز وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کے ایم سی اور کراچی کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر کو خوبصورت اور صاف و ستھرا اور سرسبز بنائیں تاکہ ایونٹ کو مزید شاندار اور خوبصورت بنایا جا سکے۔

انہوں نے 210ملین روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی ہے جس میں 75ملین روپے سے ٹرانسپورٹ کے انتظامات، پارکنگ ایریا ز کی بحالی اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔

یہ فنڈز ڈی آئی جی ساؤتھ، کمشنر کراچی استعمال کریں گے جبکہ بقایا 135ملین روپے سے سوک ورکس، جنریٹرز کے کرائے، باغبانی، سجاوٹ اور پارکنگ ایریاز اور راستوں کو خوبصورت بنانا ہے۔ یہ فنڈز کے ایم سی میئر کراچی کی منظوری سے استعمال میں لائے گی۔

کراچی میں پی ایس اہل فائنل کی تیاریاں جاری ہیں۔
کراچی میں پی ایس اہل فائنل کی تیاریاں جاری ہیں۔

ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے پچھلے ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے مراد علی شاہ سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر خوشی ہو گی۔

وزیراعلیٰ پہلے ہی فائنل میچ کو بین الاقوامی طرز پر فیسٹیول کا روپ دینے کی ہدایات جاری کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’ یہ پہلا ایونٹ ہے اور اس کے بعد متعدد بین الاقوامی ایونٹس منعقد ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے تمام انتظامات جمعرات 15 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر بلدیات کو شہر کو پودوں اور درختوں سے سرسبز و شاداب بنانے اور لائٹنگ کا بہترین بندوبست کرنے کی بھی ہدایت دی تھیں۔

فائنل کے دن شٹل سروس چلانے کااعلان کیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ 300گاڑیوں پر مشتمل شٹل سروس چلانے کی منظوری دے چکے ہیں۔ یہ سروس 47 نشستوں پر مشتمل ہوگی۔ پارکنگ سے اسٹیڈیم اور جہاں سے سڑکوں بند ہوں گی وہاں تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر پارکنگ ایریاز میں واش روم، پینے کے پانی کی سہولتیں بہم پہنچائی جارہی ہیں۔ بڑی تعداد میں ضروری آلات سے لیس موبائل ایمبولینس کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ میچ کے اختتام پر 30 سے50 منٹ کا موسیقی پروگرام بھی ترتیب دیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی افراتفری سے بچا جا سکے۔

وزیر بلدیات جام خان شورو کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تمام تجاوزات ختم کردی گئی ہیں اور 90 فیصد سڑکوں کا مرمتی کام مکمل ہوگیا ہے۔ اسٹیڈیم کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کے ساتھ ساتھ بڑی لائٹیں نصب کی گئی ہیں۔ تمام اطرافی علاقوںمیںسی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ پارکنگ میں 33 ہزار گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG