رسائی کے لنکس

مشترکہ فیصلہ: پیوٹن اور لیوڈمیلا کی علیحدگی


پیوٹن اور لیوڈمیلا (دائیں سے چوتھے نمبر پر)
پیوٹن اور لیوڈمیلا (دائیں سے چوتھے نمبر پر)

اعلان سے اُس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے، جس پر برسہا برس سے مختلف ذرائع کے حوالوں سے شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے کہ دونوں کی ازدواجی زندگی کو مسائل درپیش ہیں

روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور اُن کی بیوی، لیوڈمیلا نے 30برس کی رفاقت ٹوٹنے کا باضاطبہ اعلان کر دیا ہے۔

پیوٹن خاندان نے طلاق کے معاملے کا باضابطہ اعلان ’دِی رشیا 24‘ نامی ریاستی ٹیلی ویژن پر ایک مشترکہ انٹرویو کے دوران کیا، جس سے قبل جمعرات کی شام دونوں نے کریملن میں منعقدہ محفلِ رقص کی تقریب میں شرکت کی۔

اُنھوں نے کہا کہ، ’یہ ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے‘۔

مسٹر پیوٹن نے کہا کہ اُن کی بیوی اور روسی صدر ’عملاً ایک دوسرے سے کبھی نہیں ملتے‘ اور یہ کہ ہر ایک ’اپنی زندگی‘ بسر کر رہا ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ، ’وہ پبلسٹی نہیں چاہتیں اور اُنھیں جہاز کا سفرمشکل لگتا ہے‘۔


لیوڈمیلا نے کہا کہ وہ اور مسٹر پیوٹن اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتے ہیں، اُن پر فخر کرتے ہیں اور اُن سے ملتے رہتے ہیں۔

دونوں نے 1983ء میں شادی کی تھی، اور اُن کی دو بیٹیان ہیں۔

اِس اعلان سے اُس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے، جس پر برسہا برس سے مختلف ذرائع کے حوالوں سے شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے کہ دونوں کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے۔
XS
SM
MD
LG