رسائی کے لنکس

لندن میں شدید بارشوں کا خطرہ


دریائے ٹمیز کے حفاظتی دروازے (فائل)
دریائے ٹمیز کے حفاظتی دروازے (فائل)

محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے، جس کے باعث برطانیہ کے بیشترعلاقوں کے لیے سیلابوں کی 200 سے زیادہ وارننگز جاری کی گئی ہیں ۔

برطانوی محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے بیشتر مقامات پرجمعے کے روز تیز بارشوں کا طوفانی سلسلہ داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

ادارے کے ایک اعلامیہ کے مطابق متوقع طوفانی سلسلہ اٹلانٹک سے اٹھنے والے طوفان کی وجہ سے برطانیہ میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سبب بننے گا۔


محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہےجبکہ برطانیہ کے بیشترعلاقوں کے لیے سیلابوں کی 200 سے زیادہ وارننگز بھی جاری کی گئی ہیں ۔

ادھر لندن میں دریائے ٹیمز میں پانی کی سطح بلند ہونے کے خطرے کے پیش نظرسیلاب سے بچاؤ کی زمینی دروازوں کو اونچا کر دیا گیا ہے تا کہ مرکزی شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کے داخلے کو روکا جا سکے۔

جمعے کی رات اور ہفتے کی صبح اس طوفان کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ اور ماہرین کا کہناہے کہ طوفانی ہواؤں کی رفتار 90 میل پر گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ تیز بارشوں کا موجودہ سلسلہ برطانیہ کے جنوب مغربی حصے کو خصوصاً متاثر کرنے کے ساتھ شمالی برطانیہ میں بھی بارشوں کا سبب بن سکتاہے۔

گذشتہ کئی ہفتے سے اسکاٹ لینڈ سمیت جنوب مغربی علاقوں کا ایک بڑا حصہ سیلابی پانی سے گھرا ہوا ہے۔ جب کہ مزید بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خطرہ ہے ۔اور وہاں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

سال2012 کو برطانیہ میں اب تک کا تیسرا بڑا بارشوں کا سال قرار دیا جارہا ہے۔ نومبر تک برطانیہ میں کل 1 ہزار 2 سو 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ متوقع بارشوں کے پیش نظر موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہےکہ، سال2012 برطانیہ کا اب تک کا سب سے زیادہ بارشوں کا سال ثابت ہو سکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG