رسائی کے لنکس

logo-print

’دہشت گردی کے خلاف رینجرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند‘


غیر یقینی حالات جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دیتے ہیں. لیکن, رینجرز کراچی کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف تحفظ میں کردار ادا کرتی رہے گی: کور کمانڈر کراچی

کراچی میں دہشت گردی کے خلاف رینجرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے، کراچی میں امن رینجرز کو دئیے گئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہو سکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے جمعہ کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا۔

دورے کے موقع پر انہوں نے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر سے ملاقات بھی کی۔

ملاقات میں کراچی میں جاری آپریشن اور اس میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تبادلہٴ خیال کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے آپریشن میں حصہ لینے والے رینجرز افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی حالات جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دیتے ہیں۔ لیکن، رینجرز کراچی کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف تحفظ میں کردار ادا کرتی رہے گی۔

XS
SM
MD
LG