رسائی کے لنکس

جازان: سعودی افواج نے حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا


فائل
فائل

سرکاری تحویل میں کام کرنے والے سعودی ٹیلی ویژن، ’اخباریہ‘ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی افواج نے منگل کے روز یمن کے مسلح حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے، جازان کی جانب فائر کیا جانے والا بیلسٹک میزائل مار گرایا ہے۔

ٹیلی ویژن اسٹیشن نے مزید تفصیل بیان نہیں کیں۔ کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی ماضی میں کئی بار سعودی عرب پر متعدد میزائل فائر کر چکے ہیں، جن سے کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم، اِن کے نتیجے میں سعودی عرب اور اُس کے بڑے حریف ایران کے مابین تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب حوثیوں کو میزائل کے پرزہ جات اور مہارت کی فراہمی کا الزام ایران پر عائد کرتا ہے، جنھوں نے خانہ جنگی کے دوران یمنی دارالحکومت صنعا، اور ملک کے دیگر علاقوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ ایران اِن الزامات کی تردید کرتا ہے۔

سعودی عرب ایک اتحاد کی قیادت کرتا ہے جو سنہ 2015 سے ہمسایہ یمن میں حوثیوں کے خلاف نبردآزما ہے۔ اس سے قبل، تحریک کے نتیجے میں یمنی صدر عبد ربو منصور ہادی جلا وطن ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG