رسائی کے لنکس

عراق: دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں راکٹ حملے


عراق میں داعش کے خلاف لڑںے والی امریکی اتحادی فورس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی شب مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 45 منٹ پر گرین زون میں راکٹ حملے ہوئے ہیں۔
عراق میں داعش کے خلاف لڑںے والی امریکی اتحادی فورس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی شب مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 45 منٹ پر گرین زون میں راکٹ حملے ہوئے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے انتہائی حساس علاقے گرین زون میں راکٹ حملے ہوئے ہیں جس میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاعات سامنے نہیں آسکی۔

عراق میں داعش کے خلاف لڑںے والی امریکی اتحادی فورس کے ترجمان کرنل میلس بی کیگنس نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی شب مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 45 منٹ پر گرین زون میں راکٹ حملے ہوئے ہیں۔

کرنل میلس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ راکٹ حملے میں اتحادی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام تنصیبات محفوظ ہیں۔

اس سے قبل عراقی جوائنٹ ملٹری کمانڈر کا کہنا تھا کہ دو چھوٹے راکٹ بغداد کے گرین زون میں گرے ہیں جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ راکٹ کہاں سے فائر ہوئے اور کس نے فائر کیے۔

یاد رہے کہ گرین زون عراق کا انتہائی اہم علاقہ ہے جہاں سرکاری عمارتوں کے علاوہ امریکہ سمیت دیگر ملکوں کے سفارت خانے اور دیگر حساس تنصیبات ہیں۔

جمعرات کو ہی ایران نے عراق میں امریکہ کے دو فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد بیلسٹک میزائل برسائے تھے۔ تاہم اس کارروائی میں امریکہ یا اس کے اتحادی ملک کی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ایران نے اس کارروائی کو جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کا بدلہ قرار دیا تھا۔

البتہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حملے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے عزم کو دہرایا تھا۔

XS
SM
MD
LG