رسائی کے لنکس

جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی پر ایران روس کے ساتھ مزید بات چیت کا خواہاں


فائل
فائل

ایرانی صدر حسن روحانی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے سے نکل جانے کے معاملے پر وہ روس کے ساتھ مزید بات چیت کا خواہاں ہے، جس امریکی اقدام کو اُنھوں نے ''غیر قانونی'' قرار دیا۔

ٹرمپ نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ امریکہ، بقول اُن کے، ''ایک بہت ہی برے یکطرفہ سمجھوتے'' سے علیحدہ ہو رہا ہے، اور وہ پھر سےایران کے خلاف معاشی تعزیرات عائد کرے گا۔

روحانی نے یہ بات چین کی بندرگاہ والے شہر کنگ ڈائو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر سایہ چینی اور روسی سلامتی اتحاد کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اُنھوں نے کہا کہ جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں روس کا کردار ''اہمیت کا حامل اور تعمیری'' رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG