رسائی کے لنکس

دہشت گردی اور جرائم کا انسداد، روس نے ’نیشنل گارڈ‘ تشکیل دے دیا


کریملن میں پیوٹن کی زولوٹوف اور سکیورٹی کے چوٹی کے دیگر اہل کاروں کے ساتھ ہونے والی یہ ملاقات، جسے ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا، روسی صدر نے کہا ہے کہ اس نئے سرکاری ادارے میں ملک کی وزارتِ داخلہ کی فوجوں کو شورش سے نبردآزما ہونے والی پولیس اور ہنگامی دستوں میں ضم کر دیا گیا ہے

روسی صدر نے منگل کے روز ایک سرکاری حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے قومی ’نیشنل گارڈ‘ تشکیل دینے کا اعلان کیا، جس ادارے کا کام انسداد دہشت گردی اور منظم جرائم سے نبردآزما ہونا ہے۔

اِس نئے وفاقی ادارے کی سربراہی ولادیمیر پیوٹن کے سابق چیف باڈی گارڈ، وکٹر زولوٹوف کے سپرد ہے۔

کریملن میں پیوٹن کی زولوٹوف اور سکیورٹی کے چوٹی کے دیگر اہل کاروں کے ساتھ ہونے والی یہ ملاقات، جسے ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا، روسی صدر نے کہا ہے کہ اس نئے سرکاری ادارے میں ملک کی وزارتِ داخلہ کی فوجوں کو شورش سے نبردآزما ہونے والی پولیس اور ہنگامی دستوں میں ضم کر دیا گیا ہے۔

اُنھوں نے یہ بھی بتایا کہ روس کی منشیات پر کنٹرول اور ترکِ وطن خدمات کے معاملات کی نگرانی کے کام کو داخلہ امور کی وزارت کے ڈھانچے میں ضم کیا جائے گا۔

حکم نامے میں نئے تشکیل دیے گئے ’نیشنل گارڈ‘ کے اہم فرائض کی فہرست بیان کی گئی ہے، جس میں بشمول دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف لڑائی، ایسے فرائض کی انجام دہی بھی شامل ہوگی جیسے روسی وفاق کا علاقائی دفاع ، اہم ریاستی تنصیبات، خصوصی سامان، سرحدوں کی دیکھ بھال اور ہتھیاروں کی رسد کی نقل و حملے والے علاقوں میں قانون کی عمل داری کی نگرانی کا کام۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دستخط کیے جانے والے دِن سے اِس پر عمل درآمد شروع ہوگا۔

XS
SM
MD
LG