رسائی کے لنکس

روانڈا: دستی بموں کے حملوں میں ایک شخص ہلاک


روانڈا: دستی بموں کے حملوں میں ایک شخص ہلاک
روانڈا: دستی بموں کے حملوں میں ایک شخص ہلاک

روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں دو دستی بم پھٹنے سے ایک شخص ہلا ک اور 28 زخمی ہوگئے۔

عہدےد اروں کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ ہفتے کی شام ایک پرہجوم مارکیٹ میں ہوا۔

دوسرے دستی بم سے ضلع نیابوگوگو کے بس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جس پر اس سے قبل فروری میں بھی ایک ایسا ہی حملہ ہوا تھا۔

روانڈا کے دارالحکومت میں اس سال پہلے بھی، فروری اور مارچ میں دستی بموں کے دو حملے ہوچکے ہیں۔

حکام نے اس سے پہلے کے حملوں کا الزام فوج کے سابق سربراہ کایومبا نیا مواسا اور ایک دوسرے سابقہ فوجی افسر پر لگایا تھا۔ روانڈا کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ ان دونوں سابقہ فوجی عہداروں کو افریقہ سے ملک واپس لانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ وہ دونوں فروری میں فرار ہوکر جنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔

روانڈا کے صدر پال کاگامے یہ کہہ چکے ہیں ان حملوں سے عدم استحکام کے خطرے میں اضافہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو اس ملک کی بقول ان کے 1994ء کی نسل کشی سے قائم ہونے والی ’ٹھوس بنیاد ‘کو غیر مستحکم نہیں کرنا چاہیے۔



XS
SM
MD
LG