رسائی کے لنکس

logo-print

سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری، مدد کرنیوالے کیلئے انعام کا اعلان


ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساوٴتھ، ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ سبین محمود قتل کی مختلف پہلووٴں سے تحقیقات جاری ہیں۔ اس کیس میں کسی حد تک پیش رفت بھی ہوئی ہے تاہم ابھی ملزمان تک گھیرا تنگ ہونا باقی ہے

کراچی میں 25 اپریل کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی غیر سرکاری تنظیم ٹی 2ایف کی ڈائریکٹراور سماجی کارکن سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساوٴتھ ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ سبین محمود قتل کی مختلف پہلووٴں سے تحقیقات جاری ہیں ۔

بقول اُن کے، اس کیس میں کسی حد تک پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ تاہم، ابھی ملزمان تک گھیرا تنگ ہونا باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قتل کے حوالے سے معلومات اور قاتلوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کو انعام دیا جائے گا اور اس کا نام صیغہ راز میں بھی رکھا جائے گا۔

تاہم، فوری طور پر، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انعام کی رقم کتنی ہوگی۔

XS
SM
MD
LG