رسائی کے لنکس

سرفراز احمد زخمی ہوگئے، محمد رضوان متبادل وکٹ کیپر


سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے
سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے

سرفراز احمد نے جمعے کی صبح سر میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں احتیاطی تدبیر کے طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد زخمی ہوگئے ہیں جس کے سبب وہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جمعرات کو ابوظہبی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل میں شریک نہیں ہوسکے ہیں۔

سرفراز کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کر رہے ہیں جبکہ کپتانی کے فرائض اسد شفیق کے ذمے ہیں۔

گزشتہ روز کھیل کے دوران سرفراز احمد کے سر پر چوٹ لگ گئی تھی۔ سرفراز احمد نے جمعے کی صبح سر میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں احتیاطی تدبیر کے طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اسپتال میں سرفراز کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کے بعد ہی انجری کی نوعیت کا علم ہو سکے گا۔

محمد رضوان پہلی اننگز میں بھی وکٹ کیپنگ کرچکے ہیں۔ اس وقت کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد بازو پر بال لگنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے۔

رضوان اے ٹیم کے ساتھ پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود تھے اور سرفراز احمد کی جگہ ان سے وکٹ کیپنگ کرانے کے لیے میچ ریفری سے اجازت لی گئی تھی۔

سرفراز جمعرات کی شام 89 ویں اوور میں آسٹریلین بالر پیٹر سڈل کی ایک بال کو شاٹ لگاتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی دائیں کنپٹی پر بال لگی تھی۔

XS
SM
MD
LG