رسائی کے لنکس

میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کا حکم


عدالت نے یہ حکم اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے جاری کیا ہے جو حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے دائر کی تھی اور جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ دونوں عہدوں کا انتخاب ”شو آف ہینڈ“ کے ذریعے کرانے کی اجازت دی جائے

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے صوبہٴ سندھ میں مئیر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ رائے دہی کے ذریعے کرانے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ مئیر اور ڈپٹی مئیر کا انتخاب دو ہفتے کے اندر اندر کرایا جائے۔

عدالت نے یہ حکم اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے جاری کیا ہے جو حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے دائر کی تھی اور جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ دونوں عہدوں کا انتخاب ”شو آف ہینڈ“ کے ذریعے کرانے کی اجازت دی جائے۔

جمعہ کو جاری کردہ اپنے حکم نامے کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواستوں کی سماعت کے بعد فیصلہ جمعرات کو محفوظ کر لیا تھا۔

عدالتی حکم کے مطابق الیکشن شیڈول کے بعد آنے والی ترمیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ مخصوص نشستوں پر 15 دن اور بلدیاتی انتخابات کا عمل 60 دنوں میں مکمل کیا جائے۔

میئرو ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کی استدعا ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کی جانب سے کی گئی تھی، جبکہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانا چاہتی تھیں۔ تاہم، عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔

XS
SM
MD
LG