رسائی کے لنکس

ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریبات چار روز جاری رہیں گی

اس 20 جنوری 2017 کی فائل تصویر میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی گزشتہ تقریب حلف برداری کے دوران واشنگٹن میں پنسلوانیا ایونیو پر افتتاحی پریڈ کے دوران خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے ہاتھ ہلا رہے ہیں۔
اس 20 جنوری 2017 کی فائل تصویر میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی گزشتہ تقریب حلف برداری کے دوران واشنگٹن میں پنسلوانیا ایونیو پر افتتاحی پریڈ کے دوران خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے ہاتھ ہلا رہے ہیں۔
  • ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کی کے موقع پر چار روزہ تقریبات کا انتظام کیا گیا ہے۔
  • یہ تقریبات ہفتے کے دن سے شروع ہو کر منگل تک جاری رہیں گی۔
  • ان تقریبات کے دوران میوزک شو، آتش بازی کے مظاہرے اور ریلی ہو گی۔
  • ٹرمپ پیر 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔
  • شدید سردی کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب کھلی جگہ سے کپیٹل بلڈنگ کے ہال میں منتقل کر دی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پیر 20 جنوری کو اپنے عہدے کی دوسری مدت کا حلف اٹھا رہے ہیں جب کہ حلف برداری سے منسلک چار روزہ تقریبات کا آغاز ہفتے کے روز سے ہورہا ہے۔

ان میں سے کچھ تقریبات یہ ہیں۔

ہفتہ

کابینہ کا عشائیہ:

منتخب نائب صدر جے ڈی وینس، نئی صدارتی کابینہ کے نامزد ارکان کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور واشنگٹن میں ان کے اعزاز میں عشائیہ کی میزبانی کریں گے۔

آتش بازی کا مظاہرہ:

ورجینا کے شہر استرلنگ میں واقع اپنے گالف کلب میں ہفتے کی ہی شام ٹرمپ ایک استقبالیے کی میزبانی کریں گے اور رات آتش بازی کا شو ہو گا۔

اتوار

نامعلوم سپاہی کی یادگار پر تقریب:

منتخب صدر ٹرمپ آرلنگٹن میں واقع قومی قبرستان میں نامعلوم فوجی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

میگا ریلی:

اتوار کی شام ٹرمپ واشنگٹن کے ڈاؤن ٹاؤن میں ’میگا وکٹری ریلی‘ کی قیادت کریں گے۔ یہ ریلی ان کی انتخابی مہم کے جلسوں کے طرز پر ہو گی۔

اس ریلی میں معروف بینڈ کڈ راک، بلی رے سرکس، دی ویلج پیپل، لی گرین وڈ اور لبرٹی یونیورسٹی کا ایک میوزک گروپ اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

اس ریلی سے خطاب کرنے والوں میں ٹرمپ، وینس، ایلون مسک، ریسلنگ کے سابق اسٹارہلک ہوگن، اداکار جان وئٹ، یو ایف سی کی صدر ڈینا وائٹ، پورٹو ریگن ریگیٹن اسٹار اینوئل اے اے، ٹرننگ پوائنٹ کے بانی چارلی کرک اور قدامت پسند پاڈ کاسٹر میگن کیلی شامل ہیں۔

کینڈل لائٹ ڈنر:

اتوار ہی کی رات ٹرمپ ایک کینڈل لائٹ ڈنر میں شرکت کریں گے جہاں ان کا خطاب متوقع ہے۔

پیر

ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب پیر کو ہو رہی ہے۔ اس دن کا آغاز چرچ سروس میں شرکت سے ہو گا۔

چرچ سروس:

ٹرمپ دن کا آغاز وائٹ ہاؤس کے قریب واقع سینٹ جانز ایپسکوپل چرچ میں ایک سروس میں شرکت سے کریں گے، جو منتخب صدور کی ایک روایت ہے۔

وائٹ ہاؤس ٹی:

ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ رخصت ہونے والے صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں چائے پر ملاقات کریں گے۔ یہ تقریب روایتی طور پر نئے صدر کے استقبال کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔

حلف برداری کی تقریب:

ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب یو ایس کیپٹل کے روٹانڈا ہال میں ہو گی۔ اس سے قبل کیپٹل بلڈنگ کے باہر کھلے میدان میں ہونا تھی جس میں تقریباً بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع تھی۔ مگر سردی کی وجہ سے یہ تقریب بلڈنگ کے اندر منتقل کر دی گئی ہے۔

تقریب میں نبراسکا یونیورسٹی کا میوزک گروپ استقبالیہ نغمہ پیش کرے گا۔

تقریب میں نائب صدر رائنس بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ٹرمپ اپنا صدارتی خطاب کریں گے۔

سابق صدر کی الوداعی تقریب:

بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کو کیپیٹل ہل سے رسمی طور پر الوداع کہا جائے گا۔

دستخطوں کے کمرے میں تقریب:

یو ایس کیپیٹل بلڈنگ میں سینیٹ کے چیمبر کے قریب ایک کمرہ ہے، جہاں صدور حلف برداری کے بعد نامزدگیوں اور ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرتے ہیں۔ ٹرمپ بھی اس کمرے میں اپنے پہلے احکامات جاری کریں گے۔

حلف برداری کا ظہرانہ:

ٹرمپ اور نائب صدر یو ایس کیپیٹل کے مجسمہ ہال میں مشترکہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

ظہرانے کے بعد، صدر اور نائب صدر فوجی پریڈ کا معائنہ کریں گے۔

صدر کی حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں تیاریاں

منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔ کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں موجودہ صدر جو بائیڈن سمیت سابق صدور بھی شریک ہوں گے۔
1/11 منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔ کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں موجودہ صدر جو بائیڈن سمیت سابق صدور بھی شریک ہوں گے۔
  کیپٹل ہِل کے سامنے 'نیشنل مال' کا منظر جہاں شرکا کے بیٹھنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
2/11   کیپٹل ہِل کے سامنے 'نیشنل مال' کا منظر جہاں شرکا کے بیٹھنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
 ارکانِ کانگریس، سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
3/11  ارکانِ کانگریس، سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
حلف برداری سے قبل ملٹری بینڈ کی جانب سے فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی ہے۔
4/11 حلف برداری سے قبل ملٹری بینڈ کی جانب سے فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی ہے۔
کیپٹل ہل کے احاطے میں آنے والے ہزاروں شرکا کے لیے خصوصی پورٹ ایبل ٹوائلٹس بھی بنائے گئے ہیں۔
5/11 کیپٹل ہل کے احاطے میں آنے والے ہزاروں شرکا کے لیے خصوصی پورٹ ایبل ٹوائلٹس بھی بنائے گئے ہیں۔
حلف برداری سے قبل مزدور تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
6/11 حلف برداری سے قبل مزدور تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل میں جگہ جگہ امریکی پرچم دکھائی دے رہے ہیں۔
7/11 حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل میں جگہ جگہ امریکی پرچم دکھائی دے رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے باہر صدر کی حلف برداری کے دوران ہونے والی پریڈ دیکھنے کے لیے بنائے گئے اسٹینڈ کو تیار کیا جا رہا ہے۔
8/11 وائٹ ہاؤس کے باہر صدر کی حلف برداری کے دوران ہونے والی پریڈ دیکھنے کے لیے بنائے گئے اسٹینڈ کو تیار کیا جا رہا ہے۔
حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل کے قریب مختلف مقامات پر خصوصی اسٹینڈز بنائے گئے ہیں۔
9/11 حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل کے قریب مختلف مقامات پر خصوصی اسٹینڈز بنائے گئے ہیں۔
 منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے۔
10/11  منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے۔
حلف برداری کے دوران سیکیورٹی کے لیے کیپٹل ہل کے اطراف فینسنگ کی جا رہی ہے۔
11/11 حلف برداری کے دوران سیکیورٹی کے لیے کیپٹل ہل کے اطراف فینسنگ کی جا رہی ہے۔
Previous slide
Next slide

اس کے بعد ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں جائیں گے جہاں وہ اوول آفس میں کمانڈر ان چیف ایناگولرل بال کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس تقریب میں اہم شخصیات شریک ہوں گی اور معروف گلوکار پرفارمنس دیں گے۔ تقریب کے دوران صدر کا خطاب بھی متوقع ہے۔

منگل

نیشنل پرئر سروس

منگل کی صبح ٹرمپ واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل میں ایک روایتی دعائیہ سروس میں شامل ہوں گے۔

(اس رپورٹ کی تفصیلات اے پی سے لی گئیں ہیں)

This item is part of

فورم

XS
SM
MD
LG