رسائی کے لنکس

اسرائیلی جوڑے کی ہلاکت، امریکہ کی شدید مذمت


فائل
فائل

ترجمان محکمہٴخارجہ نے کہا ہے کہ: ’سارے فریق کو تحمل سے کام لینا چاہیئے، اس المناک واقع کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی میں اضافے سے اجتناب کرنا چاہیئے اور گولیاں چلانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے‘

امریکہ نے جمعرات کی شام گئے مغربی کنارے میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی ’شدید مذمت‘ کی ہے۔

ایک بیان میں محکمہٴخارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے کہا ہے کہ شوٹنگ کے اس واقع میں ایک اسرائیلی جوڑا ہلاک ہوا، جن کے بچے بھی اُن کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔

ترجمان نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

محکمہٴخارجہ نے تمام فریق سے تحمل سے کام لینے کے لیے کہا ہے۔

بقول ترجمان، ’سارے فریق کو تحمل سے کام لینا چاہیئے، اس المناک واقع کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی میں اضافے سے اجتناب کرنا چاہیئے اور گولیاں چلانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے‘۔

XS
SM
MD
LG