رسائی کے لنکس

سیلینا گومیز کی ایک سال بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیلینا گومیز ایک مرتبہ پھر موسیقی کی دنیا میں واپس آرہی ہیں۔ اس خبر نے ان کے پرستاروں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں سیلینا نے کہا ہے کہ وہ میوزک لورز کے لیے نئی دھنیں ترتیب دیں گی اور یہ ان کا وعدہ ہے۔

ہلچل کی ایک بڑی وجہ تو یہ ہے جو سیلینا نے خود بیان کی جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ وہ پچھلے ایک سال سے موسیقی سے دور تھیں اور بریک ڈاؤن کے بعد ان کی اب واپسی ہورہی ہے۔

پرستاروں نے اس خبر پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کرنے کے لیے فوری طور پر سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ پھر کیا تھا سیلینا گومیز کے پاس پیغامات کا ڈھیر لگ گیا۔

سیلینا نے گزشتہ روز اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہیں ریکارڈنگ سیشن میں کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج میں وہ نئی دھنوں کو لکھتے ہوئے بھی نظر آئیں۔

اس سے پہلے سیلینا نے کبھی پردے کے پیچھے کام کرتے ہوئے اپنی کوئی ویڈیو یا تصویر شیئر نہیں کی، اس لیے بھی پرستاروں میں اس حوالے سے خاصا جوش و خروش نظر آرہا ہے۔

سیلینا نے اپنے پرستاروں کو جواب میں کہا ہے کہ میں آپ کے تبصرے پڑھ رہی ہوں۔ میں نئی دھنیں ترتیب دینے کا اپنا وعدہ بھی ضرور پورا کروں گی۔

سیلینا نے کارڈی بی، جولیا مائیکلز اور بنی بلانکو کے ساتھ میوزک ٹریکس پر کام کیا ہے لیکن ابھی تک ان کا کوئی سولو ٹریک سامنے نہیں آسکا ہے جبکہ پرستار ان کے سولو میوزک ٹریک کے منتظر ہیں۔

XS
SM
MD
LG