رسائی کے لنکس

اس سے قبل، سینیٹ کی ماحولیات اور تعمیرات سے متعلق کمیٹی پہلے ہی اُن کی نامزدگی کی توثیق کر چکی ہے، جس میں ایک روز کی تاخیر ہوگئی تھی، چونکہ بدھ کے روز کمیٹی کے ڈیموکریٹک ارکان نے بائکاٹ کر رکھا تھا

امریکی سینیٹ کی کمیٹی نے ادارہٴ ماحولیاتی تحفظ کے کے سربراہ کے طور پر اسکاٹ پروت کی نامزدگی کی توثیق کردی ہے، جس کے بعد سینیٹ کی مکمل نشست اُن کی نامزدگی کی منظوری کے لیے رائے شماری کرائے گا۔

اس سے قبل، سینیٹ کی ماحولیات اور تعمیراتی کام سے متعلق کمیٹی پہلے ہی اُن کی نامزدگی کی توثیق کر چکی ہے، جس میں ایک روز کی تاخیر ہوگئی تھی، چونکہ بدھ کے روز کمیٹی کے ڈیموکریٹک ارکان نے بائکاٹ کر رکھا تھا۔

تاہم، ری پبلیکنز نے جمعرات کے روز عبوری طور پر متعدد ضابطوں کو معطل کرکے پروت کی نامزدگی کی منظوری دی۔

سینیٹ کی مالیاتی امور کی کمیٹی نے منگل اور بدھ کے روز تاخیری حربے اپناتے ہوئے، اسٹیو موچن کے بطور وزیر خزانہ اور ٹام پرائس کے بطور وزیر صحت اور انسانی خدمات نامزدگی کے لیے ووٹنگ مؤخر کر دی تھی۔

XS
SM
MD
LG