رسائی کے لنکس

’سیول امریکہ سے جوہری ہتھیار نصب کرنے کی درخواست کر سکتا ہے‘


’سیول امریکہ سے جوہری ہتھیار نصب کرنے کی درخواست کر سکتا ہے‘
’سیول امریکہ سے جوہری ہتھیار نصب کرنے کی درخواست کر سکتا ہے‘

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اُن کا ملک اپنی سرزمین پر امریکہ کے مخصوص (تدبیری) جوہری ہتھیار نصب کرنے کے معاملے پر غور سکتا ہے۔

وزیر دفاع کِم ٹائی ینگ نے اس امکان کا اظہار پیر کے روز ایک پارلیمانی کمیٹی سے بات چیت کے دوران کیا جس میں شمالی کوریا میں جوہری میدان میں تازہ ترین پیش رفت پر بحث کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی کمیٹی کے آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں اُٹھایا جا سکتا ہے۔ اِس اجلاس کا مقصد شمالی کوریا کے جوہری پروگراموں کا جائزہ لینا ہے۔

امریکہ نے دسمبر 1991ء میں جنوبی کوریا سے اپنا آخری جوہری ہتھیار بھی ہٹا لیا تھا۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ اب تک امریکہ نے یہ ہتھیار دوبارہ نصب کرنے پر غور نہیں کیا تھا۔

سیول نے یہ قدم شمالی کوریا کے یورینم افزودگی کے پیچیدہ پروگرام اور دو ہزار سے زائد کارآمد سنٹری فیوجزرکھنے کے دعووں کی اطلاعات کے تناظر میں اُٹھایا ہے۔

شمالی کوریا کی جوہری تنصیب کا معائنہ کرنے والے ایک امریکی سائنس دان کے مطابق بظاہر یہ تنصیب جوہری توانائی سے چلنے والے بجلی گھروں کے ایندھن کی تیار ی کے لیے تعمیر کی گئی ہے لیکن اس میں تبدیلی کے بعد جوہری ہتھیاروں میں استعمال کے لائق مواد بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG