رسائی کے لنکس

شعیب ملک پر مقدمہ: پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کر لی


پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ حیدر آباد دکن میں شعیب ملک کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمے کی تفصیلات پاکستان کو فراہم کرے۔

ترجمان نے ایک پاکستانی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک نے شعیب سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات کی ہے اور معاملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔

پیر کے روز حیدرآباد کی پولیس نے شعیب ملک سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کرنے کے بعد ان کا پاسپورٹ اور موبائل فون ضبط کر لیا تھا اور ہوائی اڈوں کو ہدایات جاری کر دی تھیں کہ شعیب کو ملک سے باہر نہ نکلنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو لکھے جانے والے ایک خط میں پاکستان نے اس بات کی وضاحت طلب کی ہے کہ حیدرآباد کی پولیس نے شعیب ملک کا پاسپورٹ اور ان کا موبائل فون کیوں ضبط کیا ہے۔

عبدالباسط نے کہا کہ اگر شعیب ملک نے درخواست کی تو پاکستانی حکومت ان کو قانونی مدد فراہم کرے گی۔

ادھر پاکستانی ٹینس فیڈریشن خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے ثانیہ مرزا کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ فیڈریشن کے سیکریٹری رشید خان نے انگریزی روزنامے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ مرزا کے پاس بین الاقوامی تجربہ ہے جو پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بیش بہا ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کی رہائشی عائشہ صدیقی نے شعیب ملک کے خلاف دھوکا دہی اور دھمکانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ شعیب ملک کی بیوی ہیں۔

XS
SM
MD
LG