رسائی کے لنکس

سنوڈن کے والد کی ماسکو آمد، بیٹے سے ملیں گے


لون سنوڈن
لون سنوڈن

نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، لون سنوڈن نے کہا کہ روس کے دورے میں وہ اپنے بیٹے سے ملیں گے۔ لیکن، اُنھیں اِس بات کا علم نہیں آیا مستقبل کے بارے میں ایڈورڈ کے کیا ارادے ہیں

قومی سلامتی کے امریکی ادارے، ’این ایس اے‘ کے سابق اہل کار ایڈورڈ سنوڈن کے والد اپنےبیٹے سے ملاقات کے لیے ماسکو پہنچ چکے ہیں۔ روس نے سنوڈن کو سیاسی پناہ دے رکھی ہے۔

لون سنوڈن جمعرات کو ماسکو ایئرپورٹ پہنچے،جہاں اُن کے بیٹا سیاسی پناہ کے تلاش میں ایک ماہ سے زائد وقت تک رُکا رہا۔ امریکی حکومت کے نگرانی کے پروگرام کے راز افشا کرنے پر وفاقی عدالت نے ایڈورڈ سنوڈن کے خلاف خفیہ معلومات کی انحرافی کے جرم میں امریکہ میں الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

جمعرات کے دِن نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، لون سنوڈن نے کہا کہ روس کے دورے میں وہ اپنے بیٹے سے ملاقات کریں گے، لیکن اُنھیں اس بات کا علم نہیں آیا مستقبل کے بارے میں ایڈورڈ کے کیا ارادے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ اُنھیں نہیں معلوم آیا اُن کا بیٹا امریکہ واپس آئے گا۔ تاہم، اُنھوں نے بتایا کہ اس بات پر وہ ’انتہائی مشکور‘ ہیں کہ روس میں ایڈورڈ سنوڈن ’محفوظ، سلامت اور آزاد‘ ہیں۔


لون سنوڈن کے بقول،’میں اپنے بیٹے کی نمائندگی نہیں کرسکتا، نہی قانونی معاملات پر لب کشائی کر سکتا ہوں۔ میں اُن کا باپ ہوں، اور نہیں چاہوں گا کہ اس مرحلے پر آپ کو اپنے خیالات سے آگاہ کروں۔ میں مشکور ہوں کہ میرا بیٹا محفوظ اور آزاد ہے‘۔

ہوائی اڈے پر لون سنوڈن کی ملاقات اناتولی کشیرینا سے ہوئی، جو ایڈورڈ سنوڈن کے روسی وکیل ہیں۔

اُن کا بیٹا 23 جون سے ماسکو ایئرپورٹ پر رہ چکا ہے، جب وہ ہانگ کانگ سے منسوخ شدہ امریکی پاسپورٹ پر وہاں پہنچا۔

پہلی اگست سے اُنھیں ہوائی اڈے سے باہر آنے کی اجازت ملی، جب روس میں عارضی سیاسی پناہ ملی، باوجود اس کے کہ امریکہ کئی بار احتجاج کر چکا تھا۔ روس میں اُن کا اتا پتا خفیہ رکھا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG