رسائی کے لنکس

جنوبی عراق خودکش حملہ، سات افراد ہلاک


داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جب کہ، اہل کاروں کے مطابق، تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ شدت پسند ''نجف جانے کی منصوبہ سازی کر رہے تھے، جہاں وہ اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے کا ارادہ رکھتے تھے'

جنوبی عراق کے حکام نے بتایا ہے کہ خودکش جیکٹ پہنے ہوئے اور بارود سے بھری گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کرکے سات افراد کو ہلاک کر دیا۔

حملے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق، یہ حملہ اتوار کے روز بغداد کے جنوب میں 180 کلومیٹر دور، قدسیہ کے قصبے کے قریب واقع ہوا۔

داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جب کہ، اہل کاروں کے مطابق، تمام حملہ آور ہلاک کر دیے گئے۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان، سعد مان نے بتایا ہے کہ شدت پسند ''نجف جانے کی منصوبہ سازی کر رہے تھے، جہاں وہ اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے کا ارادہ رکھتے تھے''۔ نجف کو عراق کی شیعہ اکثریت کا مذہبی دارالحکومت خیال کیا جاتا ہے۔

جنوبی عراق، جہاں شیعہ اکثریت آباد ہے، جہادی حملے انتہائی شاذ و نادر ہوا کرتے ہیں۔

داعش جنوبی عراق کے کسی علاقے پر قابض نہیں۔ لیکن، کبھی کبھار علاقے میں حملے کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG