رسائی کے لنکس

اسپین: جہادی بھرتی کرنے والا مشتبہ گروہ گرفتار


فائل
فائل

حراست میں لیے گئے اِن افراد کی قومیتوں کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہوسکا

اسپین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آٹھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جو اُس مشتبہ شدت پسند جہادی گروپ کا حصہ ہیں، جنھیں عراق اور شام میں لڑنے کے لیے بھرتی کیا جا رہا تھا۔

وزارت نے کہا ہے کہ اِن آٹھ افراد کو پیر کے دِن میڈرڈ میں گرفتار کیا گیا۔

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اسلامی گروہ ’دولت اسلامی العراق والشام‘ اور بحیرہٴ روم کے دھڑوں پر مشمتل (آئی ایس آئی ایل) کے لیے جہادی ڈھونڈ کر بھرتی کرتا رہا ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ کی قیادت گوانتانامو بے کا ایک سابق قیدی کر رہا تھا، جسے 2001ء میں افغانستان میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حراست میں لیے گئے اِن افراد کی قومیتوں کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

حالیہ برسوں کے دوران، اسپین درجنوں مشتبہ جہادی شدت پسند گرفتار کر چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG