رسائی کے لنکس

یورپین یونین سے علیحدگی کے منصوبہ سازوں کی اصل جگہ جہنم ہے: ڈونلڈ ٹسک


یورپین یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک آئر لینڈ کے وزیر اعظم لیو وردکر کے ساتھ۔ فائل فوٹو
یورپین یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک آئر لینڈ کے وزیر اعظم لیو وردکر کے ساتھ۔ فائل فوٹو

یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ جن برطانوی لیڈروں نے یورپی یونین سے نکلنے کا منصوبہ اس انداز میں بنایا کہ ’’اُنہوں نے اس پر عملدرآمد کیلئے کوئی باقاعدہ منصوبہ بندی نہیں کی تھی، اُن کیلئے جہنم میں خاص جگہ مخصوص ہے‘‘۔

بدھ کے روز رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے پولش نژاد ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ ’’میں سوچ رہا ہوں کہ جہنم کی وہ خاص جگہ کیسی ہوگی جو اُن لوگوں کیلئے ہے جنہوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے پر زور دیا، حالانکہ اُنہوں نے ایسی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کیونکر کیا جا سکے گا۔‘‘

ٹسک جمعرات کے روز برطانوی وزیر اعظم تھیریسا مے سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

اُنہوں نے آج آئرلینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے اگلے 50 روز میں ہونے والی علیحدگی کو کیسے بچایا جا سکتا ہے، کیونکہ برطانوی علیحدگی سے آئرلینڈ میں امن کو خطرہ درپیش ہو سکتا ہے۔

ٹسک کا کہنا تھا کہ اگر برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہوتے ہوئےآئرلینڈ کیلئے امن کی ضمانت دیتا ہے تو وہ ایک قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے علیحدہ ہو گا۔

ٹسک کی طرف سے برطانیہ کے بارے میں سخت الفاظ کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ علیحدگی کی صورت میں برطانیہ کو اپنے ہمسائیوں کے ساتھ کسی سمجھوتے پر نہ پہنچنے کی صورت میں شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم تھیریسا مے کے کچھ اتحادیوں کا کہنا ہے کہ ڈونلد ٹسک دھونس اور دھمکی سے کام لیتے ہوئے اُن برطانوی لوگوں کی تذلیل کر رہے ہیں جنہوں نے برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ ترین خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کریں۔

اینڈرائڈ فون کے لیے:

XS
SM
MD
LG