رسائی کے لنکس

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے ہرا دیا


ویسٹ انڈیز کو مقررہ 50 اوورز میں 339 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا لیکن وہ 9 وکٹ کے نقصآن پر 315 رنز ہی بناسکا اور یوں سری لنکا 23 رنز سے یہ میچ جیت گیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا 39 واں میچ سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے ہرا دیا۔ چیسٹرلی اسٹریٹ کے ریور سائیڈ گراونڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کا موقع دیا جس نے اپنی اننگز میں مقررہ 50 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کو جواب میں 339 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا لیکن وہ تمام کوششوں کے باوجود 315 رنز ہی بناسکا۔ ان کی جانب سے نکولس پورن نے 118 اور ایلین نے 51 رنز بنائے جبکہ باقی بیٹسمین خاطر خواہ اسکور نہ کرسکے اور نتیجہ ویسٹ انڈیز کی شکست کی صورت میں نکلا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کی شروعات کرس گیل اور امبریس نے کی۔ امبریس سب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جبکہ دوسری وکٹ شائی ہوپ کی گری۔ دونوں ملینگا کی بال پر 5،5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ گرس گیل کی گری جو 35 رنز بناکر کاسن راجیتھا کی بال پر اونچا شارٹ کھیلتے ہوئے ونڈرسے کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انہوں نے اب تک سب سے زیادہ رنز اسکور میں جوڑے تھے۔

گیل کے بعد شمرون ہیٹمیر بھی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور 84 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ان کا انفرادی اسکور 29 رنز تھا۔ ان کی جگہ ویسٹ انڈین کیپٹن جیسن ہولڈر نے لی۔

جیسن ہولڈر نے تیزی سے 26 بالوں پر 26 رنز بنائے مگر وینڈرسے نے انہیں آؤٹ کردیا۔ یوں ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم آؤٹ ہوکر پوہلین لوٹ گئی۔

کارلوس بریتھ ویٹ بھی اس دوران میں رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ ساتویں وکٹ ایلین کی گری جو 51 رنز پر کھیل رہے تھے۔ وہ رن آؤٹ ہوئے۔ان سمیت اب تک تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ کوٹریل نے لی۔

اسی دوران پورن 92 بالوں پر 101 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے تاہم 118رنز پر انجلیو ان کی وکٹ لے اڑے۔ ان کی جگہ اوتھومس بیٹنگ کرنے آئے جنہیں صرف ایک رنز بنانے کا موقع ملا کیوں کہ اگلی ہی بال پر ملینگا نے انہیں ایل بی ڈبلیو کردیا۔

دسویں وکٹ کی شکل میں گیبریل آئے جنہوں نے کوٹریل کا ساتھ دینا تھا۔ 50 ویں اور آخری اوور تک کوٹریل سات اور گیبریل 3 رنز بناسکے۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکن اننگز:
اس سے قبل سری لنکن اننگز کی شروعات کرونارتنے اور کشال پریرا نے کی جبکہ بالنگ اینڈ سے کوٹریل نے آغاز کیا۔

پہلے پانچ اوورز میں سری لنکا کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 28 ہوگیا جس میں کرونارتنے کے 14 اور کشال پریرا کے 13 رنز شامل تھے۔

اس دوران کرونارتنے اور کشال پریرا نے اسکور کو مل کر آگے بڑھایا اور وکٹس کو گرنے سے بھی روکا۔ بعد کے اوورز میں کشال نصف سنچری بنانے میں بھی کامیاب رہے۔

دسواں اوور ختم ہوا تو اسکور بغیر کسی نقصان کے 49 رنز ہوگیا جبکہ اس دوران کرونارتنے 20 اور کشال پریرا کا انفرادی اسکور 20 رنز ہوچکا تھا۔

93 کے اسکور پر سری لنکا کا پہلا وکٹ گرا۔ کرونارتنے ہولڈر کی بال پر شائی ہوپ کے ہاتھوں وکٹوں کے پیچھے 32 رنز پر کیچ ہوگئے۔ ان کی جگہ فرنینڈو بیٹنگ کرنے آئے۔

سولہ اوور کے اختتام تک سری لنکا کا اسکور 94 رنز ہوگیا جس میں کشال پریرا کے 58 رنز بھی شامل تھے۔

104 رنز پر سری لنکا کی دوسری وکٹ گری جو کشال پریرا کی تھی۔ کشال 64 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، کشال مینڈس نے پریرا کی جگہ لی جبکہ فرنینڈو 4 رنز پر کھیل رہے تھے۔

ویسٹ انڈین بیٹسمین کی حکمت عملی کی وجہ سے میچ انتہائی سست روی کا شکار تھا اور بیسویں اوور کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور صرف 113 رنز تھا۔ فرنینڈو 5 اور کشال مینڈیس 2 رنز پر کھیل رہے تھے۔

30 واں اوور ختم ہوا تو ٹیم کا اسکور 179 رنز ہوگیا جس میں 37 رنز فرنینڈو اور 36 رنز مینڈس کے شامل تھے جبکہ ابھی تک صرف دو ہی کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

مگر اگلے ہی اوور میں کشال مینڈس 39 رنز بناکر ایلین کی بال پر کاٹ اینڈ بولڈ ہوگئے۔ یوں سری لنکا کی 189 رنز پر تیسری وکٹ گری۔ ان کی جگہ آنے والے نئے بیٹسمین انجیلو میتھیوز تھے۔

34 واں اوور ختم ہوا تو اسکور 201 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔ فرنینڈو 56 اور انجیلو 0 پر کھیل رہے تھے۔

چالیس ویں اوورز میں سری لنکا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 247 رنز بنالئے تھے۔ فرنینڈو 74 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ انجیلو 26 رنز بناکر ہولڈر کی بال پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے تھے ۔ ان کی جگہ لہیرو تھرمانے آئے۔

45 اوورز تک لہیرو تھرمانے 26 رنز اور فرنینڈو 91 رنز بناچکے تھے جبکہ مجموعی اسکور 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 294 رنز ہوگیا تھا۔

اگلے اوور میں فرنینڈو 100 بالز پر 100 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لہیرو تھرمانے 26 کا اسکور اس وقت تک 31 رنز تھا۔ اسی دوران سری لنکا کی 48 اوور میں پانچوین وکٹ گر گئی۔ انجیلو 26 رنز پر ہولڈر کے ہاتھوں بولڈ ہوگئ۔ ان کی جگہ یودانا کھیلنے آئے۔

یودانا صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ان کی جگہ ڈی سلوا نے لی جنہوں نے لہیرو تھرمانے کے ساتھ ملکر کر 6 وکٹ کے نقصان پر 338 تک پہنچایا۔ لہیرو تھرمانے 45 رنز بناسکے۔

فرنینڈو نے سب سے زیادہ 104 رنز بنائے جبکہ ہیرو تھرمانے 45 رنز بناکر دوسرے بڑے اسکورر رہے۔

ادھر ویسٹ انڈین بالرز میں سے جیسن ہولڈر نے 2 جبکہ کوٹریل، اوتھوس، اور ایلین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پوزیشن:
دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی کا موقع گنوا چکی ہیں اس لئے کسی بھی ٹیم کے جیتنے یا ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

دونوں ٹیمیں سات ،سات میچز کھیل چکی ہیں ۔ سری لنکا کو سات میں سے 2 اور ویسٹ انڈیز نے سات میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور ویسٹ انڈیز 3 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔

ویسٹ انڈین ٹیم:
کرس گیل، ا سنیل امبرس، شائی ہوپ، نکولس پوران، شمرون ہیٹمیر، کارلوس بریتھ ویٹ، جیسن ہولڈر، فیبین الین ، شیلڈن کوٹرل ،اوشان تھامس اور شینن گیبریل۔

سری لنکن ٹیم:
ڈیموتھ کرونارتنے، کشال پریرا، اوشکا فرنینڈو، کشال مینڈس،انجیلو میتھیوز، لہیرو تھرمانے، دھنن جا ڈی سلوا، ایسورو اڈانا، جیفری وینڈرسے، کاسن راجیتھا اور لاستھ ملینگا۔

XS
SM
MD
LG