رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ افغانستان: اعداد و شمار


پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا آٹھواں میچ ہفتے کو افغانستان کے خلاف لیڈز میں کھیل رہی ہے۔ پاکستان کے 7 میچوں میں 7 پوائنٹس ہیں۔ افغانستان ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک صرف 3 ون ڈے انٹرنیشنل ہوئے ہیں اور تینوں پاکستان نے جیتے تھے۔ انگلینڈ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار سامنا کریں گی۔ سرفراز احمد افغانستان کے خلاف ایک میچ میں قیادت کر چکے ہیں۔

مجموعی طور پر پاکستان 923 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکا ہے جن میں 482 میں فتح اور 413 میں شکست ہوئی۔ 8 میچ ٹائی ہوئے جب کہ 20 نامکمل رہے۔

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی سرزمین پر 88 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکی ہے جن میں 36 میں کامیابی جب کہ 50 میں شکست ہوئی۔ 2 میچ نامکمل رہے تھے۔ لیڈز میں پاکستان کرکٹ ٹیم 9 میچ کھیل چکی ہے جن میں 4 کامیابیاں ملی ہیں۔

ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں پاکستان 77 میچ کھیل چکا ہے جن میں 43 میں کامیابی اور 32 میں ناکامی ہوئی۔ 2 مقابلے مکمل نہیں ہو سکے۔

سرفراز احمد اب تک 46 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کپتانی کر چکے ہیں جن میں 24 میچ انھوں نے جیتے ہیں اور 20 ہارے ہیں۔ 2 میچ مکمل نہیں ہوئے۔

ہفتے کو میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

XS
SM
MD
LG