رسائی کے لنکس

بحیرۂ کیریبئن میں زلزلہ، سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی


Workers clean the windows of a building in Beijing, China.
Workers clean the windows of a building in Beijing, China.

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جس کے باعث اس کے جھٹکوں میں انتہائی شدت تھی۔

بحیرۂ کیریبئن میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد وسطی امریکی ملکوں کے لیے جاری کی جانے والی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6ء7 تھی جس کا مرکز بحیرۂ کیریبئن میں واقع ان دور دراز جزائر کے نزدیک کھلے سمندر میں تھا جو ہنڈوراس کے زیرِ انتظام ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے سیکڑوں کلومیٹر دور ہنڈوراس کے دارالحکومت اور میکسیکو کی ریاست کوئنتا نارو تک محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ زلزلے کے بعد ہنڈوراس، بیلیزے، پورٹو ریکو، امریکن اور برٹش ورجن آئی لینڈز کے بحیرۂ کیریبئن سے متصل ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جسے بعد ازاں واپس لے لیا گیا۔

زلزلے کے مرکز سے نزدیک ترین آباد جزیرہ گریٹ سوان آئی لینڈ ہے جو زلزلے کے مرکز سے 44 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

جزیرے پر ہنڈوراس کا ایک چھوٹا بحری اڈہ موجود ہے لیکن تاحال یہ پتا نہیں چل سکا کہ آیا زلزلے سے اس بحری اڈے کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جس کے باعث اس کے جھٹکوں میں انتہائی شدت تھی۔

ہنڈوراس اور بلیزے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG