رسائی کے لنکس

سوڈان: عمر البشیر نے دوسری مدت کے لیے صدارتی حلف اٹھا لیا


سوڈان کے صدر عمر البشیر نے ، ان انتخابات کے بعد، جن کا بائیکاٹ کیا گیا تھا اور دھوکہ دہی کے الزامات لگائے گئے تھے،اپنے عہدے کی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھا لیا ہے۔

صدر جمعرات کے روز سوڈانی پارلیمنٹ میں اپنی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر روائتی سفید رنگ گاؤن اور پگڑی میں ملبوس تھے ۔

اس تقریب میں تقریباً چھ افریقی ملکوں کے سربراہان شامل ہوئے جبکہ مغربی ممالک نے اپنے نسبتاً کم درجے کے سفارتی عہدے داروں کو شرکت کے لیےبھیجا۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے مسٹر بشیر کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی بنا پر اقوام متحدہ اور دیگر ملکوں سے ان کی حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔

عالمی عدالت نے مسٹر بشیر پر دارفر میں عام شہریوں کے قتل ، جنسی زیادتیوں اور دوسرے جرائم کی ایک مہم کی قیادت کا الزام لگایا ہے، جہاں ان کی حکومت سات برس تک باغیوں کے خلاف لڑتی رہی ہے۔

سوڈان بین الاقوامی فوجداری عدالت کو تسلیم نہیں کرتا ا ور عدالت کے ساتھ تعاون سے انکارکرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG