رسائی کے لنکس

مشتبہ پیکٹ کی نشاندہی، مجسمہٴ آزادی خالی کرا لیا گیا


’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق، محکمہٴآزادی کے جزیرے کو ٹیلی فون پر بم کی دھمکی ملنے کے بعد خالی کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ پولیس کے تربیت یافتہ کتے جب جزیرے کی تلاشی لے رہی تھے تو انھیں ایک مشتبہ پیکٹ بھی ملا

نیویارک میں واقع امریکی مجسمہٴآزادی کو جمعہ کو مشتبہ پیکٹ کی نشاندہی پر تمام سیاحوں سے خالی کرا لیا گیا، اور پورے جزیرے کی مکمل تلاشی لی گئی۔


نیویارک شہر کے محکمہٴپولیس کے مطابق، اس معروف ترین سیاحتی مرکز میں پولیس کا ایک یونٹ تلاشی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔


’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق، محکمہٴآزادی کے جزیرے کو ٹیلی فون پر بم کی دھمکی ملنے کے بعد خالی کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ پولیس کے تربیت یافتہ کتے جب جزیرے کی تلاشی لے رہی تھے تو انھیں ایک مشتبہ پیکٹ بھی ملا۔

جزیرے کو خالی کرانے کے دوران، بعض سیاحوں نے پولیس کارروائی کی تصویریں اور ویڈیو بنالی تھیں، جو انھوں نے آن لائن پوسٹ کردیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں لوگوں کا جمگھٹا دیکھا جاسکتا ہے جو تیزی سے جزیرہ چھوڑنے کے لئے کشتی پر سوار ہو رہا تھا۔


امریکہ کا یہ مجسمہ آزادی نیویارک کے تجارتی مرکز مین ہٹن اور نیوجرسی کے درمیان ایک چھوٹے سے جزیرے پر واقع ہے۔

XS
SM
MD
LG