رسائی کے لنکس

شام: سرکاری لڑاکا طیاروں کی کارروائی، 37 شہری ہلاک


الباب
الباب

’دِی سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے بتایا ہے کہ الباب اور اُس کے قریبی قصبے، قسابین پر کی گئی اِن کارروائیوں میں سات بچے اور دو خواتین ہلاک ہوئے

شام کے تنازع کا جائزہ لینے والے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ داعش کے شدت پسندوں کے زیر تسلط علاقے میں کیے گئے سرکاری فضائی حملوں کے دوران، کم از کم 37 شہری ہلاک ہوئے۔

’دِی سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے بتایا ہے کہ الباب اور اُس کے قریبی قصبے، قسابین پر کی گئی اِن کارروائیوں میں سات بچے اور دو خواتین ہلاک ہوئے۔

اِس سے قبل، برطانیہ میں قائم اِس گروپ نے جمعرات کو ہونے والی اِن فضائی کارروائیوں مین ہونے والی اِن ہلاکتوں کی تعداد 21 بتائی تھی۔


یہ علاقہ، حلب کے شمال مشرق میں واقع ہے، جو دولت اسلامیہ کے انتہا پسندوں کے زیر قبضہ ہے، جو تواتر کے ساتھ کیے گئے سرکاری حملوں کی زد میں آئے۔

امریکی قیادت میں جاری فضائی کارروائیوں کا مقصد بھی شمال مشرقی شام اور شمالی عراق میں قائم باغیوں کے مضبوط ٹھکانوٕں کو تباہ کرنا ہے۔

اس سے قبل، اِسی ہفتے، داعش کے شدت پسندوں نے اردن کے ایک پائلٹ کو پکڑ لیا تھا، جب اتحاد کا ایک جنگی طیارہ شام کے شہر، رقہ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

امریکی اور اردنی فوجوں نے یہ بات مانی ہے کہ یہ طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ تاہم، اُنھوں نے شدت پسندوں کے اس دعوے کو درست قرار نہیں دیا جس میں اُسے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG