رسائی کے لنکس

امریکہ میں مسلم دنیا کی خواتین کے لیے ٹیکنالوجی کا تربیتی کورس


امریکہ میں مسلم دنیا کی خواتین کے لیے ٹیکنالوجی کا تربیتی کورس
امریکہ میں مسلم دنیا کی خواتین کے لیے ٹیکنالوجی کا تربیتی کورس

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت خواتین کے پانچ ہفتوں تک جاری رہنے والے پروگرام میں مشرق وسطی اور شمالی افریقی ملکوں کی 37 خواتین نے شرکت کی، جو اپنے اپنے ملکوں میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ پروگرام کے اختتام پرایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی مہمان خصوصی امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن تھیں ۔انہوں نے خواتین کو مبارک باد دی اور اس تربیتی کورس کے انعقاد میں مدد دینے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔

خواتین کو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے لانے اور انہیں خود مختار بنانے کا یہ منصوبہ صدر اوباما کے قاہرہ میں مسلمان دنیا سے خطاب کے بعد کیے جانے والے اقدامات کی کڑی ہے ۔اس پروگرام کے تحت مصر ، الجیریا ، اردن ، مراکش اور فلسطینی علاقے سے آنے والی خواتین نے امریکہ میں ٹیکنالوجی سے منسلک 24 کمپنیوں کے ساتھ کام کیا ۔وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ میں اپنے تجربات کا ذکر کیا اور اسے اپنے اور اپنے ملک کے لیے فائدہ مند قرار دیا۔

پروگرام میں شامل مشرق وسطی ٰ اور شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کا کہنا ہے کہTech Women initiativeجیسے پروگرام خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

XS
SM
MD
LG