رسائی کے لنکس

ٹیکساس: جیل کی بس ٹرین سے ٹکرا گئی، 10 ہلاک


فائل
فائل

مرنے والوں میں دو پولیس اہلکار اور آٹھ قیدی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے۔

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں قیدیوں کو لے جانے والی ایک بس کی مال بردار ٹرین کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹیکساس کے محکمۂ انصاف کے مطابق حادثہ بدھ کو ریاست کے مغربی شہر اوڈیسا کے نزدیک پیش آیا۔

مرنے والوں میں دو پولیس اہلکار اور آٹھ قیدی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے۔

محکمے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریڈ لیونگسٹن نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ بس کے ذریعے 12 قیدیوں کو ریاست کے وسطی شہر ابیلین سے میکسیکو کی سرحد کے نزدیک واقع شہر الپاسو منتقل کیا جارہا تھا۔ قیدیوں کے ہمراہ ڈرائیور سمیت تین پولیس اہلکار بھی بس پر سوار تھے۔

حکام کے مطابق حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بس نزدیکی پہاڑی کے ایک موڑ سے برف کے باعث پھسل کر نیچے گری جہاں سے اس وقت مال بردار ٹرین گزر رہی تھی۔

ٹرین کی منتظم کمپنی 'یونین پیسیفک' کے ترجمان نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ بس قریبی پہاڑی سے پھسلنے کے بعد نیچے سے گزرنے والی ٹرین پر گری جس کے باعث ٹرین کی دو بوگیاں تباہ ہوئی ہیں۔ ٹرین پر سوار عملے کےد ونوں افراد حادثے میں محفوظ رہے۔

حکام نے تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے کوائف جاری نہیں کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG