رسائی کے لنکس

امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں طوفان، آٹھ ہلاک متعدد زخمی


امریکہ کے جنوبی علاقوں میں شدید طوفان اور بارشوں کے باعث تین بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے سے ٹیکساس ٹاون کے متعدد مکانات تباہ جبکہ بجلی کے پول بھی اکھڑ گئے۔

طوفان کے باعث ٹیکساس، آرکنساس، لوزینا، میسیسپی اور جارجیا کے نوے ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

مشرقی ٹیکساس میں تیز ہواوں کے باعث درخت گاڑی پر جا گرا جس سے پچھلی نشست پر بیٹھے دو بچے موقع پر ہلاک ہو گئے۔ جبکہ اگلی نشستوں پر موجود والدین حادثے میں محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق درخت گرنے سے گاڑی کا پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہلاک ہونے والے بچوں کی عمرتین اور آٹھ سال ہے۔

مشرقی ٹیکساس کے تاریخی مقام پرایک ثقافی میلے کے دوران بگولے نے تباہی مچا دی واقعے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملحقہ ہیوسٹن کاونٹی میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

طوفان کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد ایک شخص ملبہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔
طوفان کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد ایک شخص ملبہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

​حکام کے مطابق ٹیکساس کے جنوبی علاقے 'فرینکلن ' میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث متعدد مکانات اور عارضی رہائش گاہیں تباہ جبکہ دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 140 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ یہ طوفان اس علاقے میں میں ٹکرایا یہ شدت ای ایف 3 کہلاتی ہے۔

طوفان کے باعث 55 مکانات ، چرچ اور دکانیں تباہ ہوئی ہیں تاہم دو افراز زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

طوفان اور تیز بارشوں کے باعث 'لوزینا' کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ہفتے کے روز تیز طوفان اور بارشوں نے 'میسیسپی' کے مختلف علاقوں میں بھی تباہی مچا دی۔

محکمہ موسمیات نے نیویارک ، میری لینڈ ، پنسلوینیا اور مغربی ورجینیا کے کچھ علاقوں میں بھی ممکنہ طوفان کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی ہے۔

XS
SM
MD
LG