رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: وزیراعظم نے انتخابات موخر کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا


تھائی وزیراعظم ینگ لک شیناوترا
تھائی وزیراعظم ینگ لک شیناوترا

الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخاب کو موخر کرنے سے متعلق کی تجویز ملک میں جاری حکومت مخالف عوامی مظاہروں کے تناظر میں کی گئی۔

تھائی لینڈ میں الیکشن کمیشن نے دو فروری کو ہونے والے انتخابات ایک مہینے کے لیے موخر کرنے کے لیے کہا ہے لیکن حکومت نے اسے رد کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخاب کو موخر کرنے سے متعلق کی تجویز ملک میں جاری حکومت مخالف عوامی مظاہروں کے تناظر میں کی گئی۔

تاہم وزیراعظم ینگ لک شیناوترا نے پیر کو اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے، جب کہ ملک کی آئینی عدالت جمعہ کے روز یہ کہ چکی ہے کہ انتخابات کو موخر کرنا قانونی ہے۔

ینگ لک الیکشن حکام سے منگل کو انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ملاقات کریں گی۔

وزیراعظم نے گزشتہ مہینے کے اوئل میں پارلیمان کو تحلیل کر دیا تھا اور ان کی طرف سے قبل از وقت انتخابات کا اعلان ملک میں کئی ہفتوں سے جاری رہنے والے حکومت مخالف مظاہروں کو ختم کرنےکی ایک کوشش تھی۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم مستعفی ہوں اورحکومت انتظام ایک غیر منتخب کونسل کو سونپ دے۔
XS
SM
MD
LG