رسائی کے لنکس

بریگزٹ میں ناکامی, تھریسا مے کا مستعفی ہونے کا اعلان


برطانوی وزیراعظم ٹین ڈاؤننگ سڑیٹ کے باہر اپنے استعفے کا اعلان کر رہی ہیں۔ 24 مئی 2019
برطانوی وزیراعظم ٹین ڈاؤننگ سڑیٹ کے باہر اپنے استعفے کا اعلان کر رہی ہیں۔ 24 مئی 2019

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کو تین بار بریگزٹ ڈیل پر قائل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دے رہی ہیں۔

انہوں نے رندھی ہوئی آواز میں کہا کہ ‘‘میرے لیے اب یہ واضح ہے کہ ملک کے بہترین مفاد میں یہ ہے کہ ایک نیا وزیر اعظم اب ان کوششوں کی سربراہی کرے۔ اس لیے میں یہ اعلان کر رہی ہوں کہ 7 جون کو میں کنزرویٹو اور یونینسٹ پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہو رہی ہوں۔’’

نیا پارٹی لیڈر چننے کا عمل تھریسا مے کے استعفی کے اگلے ہفتے شروع ہو گا۔ جسے بھی پارٹی لیڈر چنا جائے گا وہ بعد میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لے گا۔

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر کھڑے ہو کر اپنے بیان میں تھریسا مے نے کہا کہ ان کے لیے یہ امر ہمیشہ گہرے دکھ کا باعث رہے گا کہ وہ بریگزٹ پر ڈلیور نہ کر پائیں۔

تھریسا مے کے استعفے کے بعد برطانوی وزیراعظم بننے کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔

نئے وزیراعظم کے لیے تھریسا مے نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ان کوششوں میں کامیاب ہو جائے جن میں تھریسا مے ناکام ہو گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG