رسائی کے لنکس

ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کُن مرحلے میں داخل


انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 67 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 67 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کُن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

برطانیہ کے شہر لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 67 رنز پر ڈھیر کردیا تھا جس کے ساتھ ہی اسے پہلی اننگز میں 118 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وڈ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 30 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کا کوئی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر جم کر نہ کھیل سکا اور نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ اس طرح پوری ٹیم 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلش بلے باز جیسن رائے اور برنز نے 9،9 جب کہ کپتان جو روٹ نے 10، ڈینلی نے 12، بین اسٹوکسجونی بیرسٹو 4، بٹلر اور ووکس نے 5،5، جوفرا آرچر نے سات اور لچ نے ایک رنز بنایا جبکہ براڈ 4 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کا اختتام ہوا تو اس وقت تک آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بناچکی تھِی۔ اس طرح اُسے انگلش ٹیم پر 283 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بنائے تھے۔ جس میں مارنس لیبوس چگنی کی 74 اور ڈیوڈ وارنر کی 61 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی۔

انگلش بالر جوفرا آرچر نے ایک مرتبہ پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور چھ وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پانچ میچز پر مشتمل ایشز سیریز میں مہمان آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG