رسائی کے لنکس

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئںٹی میچز 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ (فائل فوٹو)
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئںٹی میچز 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ (فائل فوٹو)

‏پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز جمعہ 20 ستمبر سے ہورہا ہے جب کہ ٹکٹ کورئیر سروس سے آن لائن خریدے جاسکتے ہیں۔ کورئیر سروس سینٹرز پر ٹکٹس 21 ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی قیمتوں کا تعین عوام کی سہولت اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئںٹی میچز 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ جس کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے ‏اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 جبکہ آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2000 جبکہ حنیف محمد، جاوید میانداد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 3000 روپے ہے۔

‏پی سی بی نے لاہور میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی ٹکٹوں کے اسی ترتیب سے کم رکھے ہیں یعنی ‏انضمام الحق، نذر محمد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے ہوگی۔

عبدالحفیظ کاردار، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 5000 روپے ہے۔

پی سی بی کے مطابق ‏ایک فرد ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں خرید سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG