رسائی کے لنکس

اسٹاک ہوم: ڈپارٹمنٹل اسٹور کے اندر ٹرک گھس آیا، تین افراد ہلاک


اسٹاک ہوم پولیس نے ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقع کی تصدیق کی ہے، اور شہر کے وسطی علاقے سے دور رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ سویڈن کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’’دہشت گرد حملے‘‘ کا گمان ہے، اور یہ کہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں جمعے کے روز ایک ٹرک ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور کے اندر گھس گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے۔


اسٹاک ہوم پولیس نے ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقع کی تصدیق کی ہے، اور شہر کے وسطی علاقے سے دور رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔


سویڈن کے وزیر اعظم، استفان لوون نے کہا ہے کہ معاملہ اِس نوعیت کا ہے جس سے ’’دہشت گرد حملے‘‘ کا گمان ہوتا ہے، اور یہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اُن کے الفاظ میں ’’اصل حقائق جاننے کے لیے حکومت دستیاب تمام ذرائع بروئے کار لا رہی ہے‘‘۔


جائے واردات پر لی گئی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ ٹرک ’بیئر‘ بنانے والے ادارے، ’اسپن ڈرپس‘ کی ملکیت ہے، جس کا کہنا ہے کہ آج ہی کے روز ٹرک کو چرایا گیا تھا۔


سویڈن کے ذرائع ابلاغ نے پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی تھی، اور بتایا تھا کہ علاقے میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG