رسائی کے لنکس

ٹرمپ کا دورہٴ لندن مؤخر


فائل
فائل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لندن کا اپنا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

جمعرات کی نصف شب کے بعد ایک ٹوئیٹ میں ٹرمپ نے اس حوالے سے تمام افواہیں ختم کر دی ہیں۔

بقول صدر، ’’میں لندن کا اپنا دورہ اس بنا پر منسوخ کر رہا ہوں، چونکہ میں اوباما انتظامیہ کا کوئی خاص پرستار نہیں ہوں، جس نے لندن میں ایک بہترین مقام پر قائم ہمارے سفارت خانے کی عمارت ’’کوڑیوں کے داموں‘‘ فروخت کی، اور نئی عمارت ایک دور مقام پر 1.2 ارب ڈالر کی لاگت پر تعمیر کی۔ بہت ہی بُرا سمجھوتا ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ میں اس کا افتتاح کروں۔ ’’نہیں‘‘۔

تاہم، امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ حکومتِ امریکہ نے یہ جگہ 2008ء میں خریدی تھی، جب کہ صدر براک اوباما نے جنوری 2009ء میں اقتدار سنبھالا تھا۔ پرانی عمارت 2009ء میں فروخت کی گئی تھی۔

ٹرمپ کا مجوزہ دورہٴ لندن فروری کے آخر میں ہونا تھا، جب وہ نئے سفارت خانے کا افتتاح کرنے والے تھے اور اُن کی وزیر اعظم تھریسا مئی سے ملاقات ہونی تھی، لیکن کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG