رسائی کے لنکس

امریکی طیارہ گرانے کا منصوبہ، ترکی میں داعش کا شدت پسند گرفتار


سکیورٹی سے وابستہ اہل کاروں کے حوالے سے، ’ڈوگن‘ نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ روسی شہری رینات بکیف کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نگرانی پر مامور پولیس نے اُسے اندانا کے جنوبی شہر میں پکڑا جہاں وہ تاک میں بیٹھا ہوا تھا، جہاں یہ اڈا واقع ہے۔

ترک حکام نے داعش کے شدت پسند گروپ کا مشتبہ روسی نژاد دہشت گرد حراست میں لیا ہے، جس نے ڈرون کی مدد سے انسرکل ایئر بیس پر امریکی طیارے کو مار گرانے کی سازش رچائی تھی۔ یہ بات جمعرات کے روز ’ڈوگن‘ نیوز ایجنسی نے بتائی ہے۔

سکیورٹی سے وابستہ اہل کاروں کے حوالے سے، ’ڈوگن‘ نے بتایا ہے کہ روسی شہری رینات بکیف کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نگرانی پر مامور پولیس نے اُسے اندانا کے جنوبی شہر میں پکڑا جہاں وہ تاک میں بیٹھا ہوا تھا، جہاں یہ اڈا واقع ہے۔

بکیف نے حکام کو بتایا کہ وہ داعش کا رُکن ہے اور امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی طیارے کو گرانا چاہتا تھا۔

’ڈوگن‘ کے مطابق، حکام نے بتایا کہ تفتیش کے دوران، اُنھوں نے اندانا میں علوی مذہبی اقلیت سے واسطہ رکھنے والی تنظیم کی جانب بھی اشارہ کیا۔ اُنھوں نے علویوں کو ’’اللہ کا دشمن‘‘ قرار دیا، اور صدر طیب اردوان پر تنقید کی۔

ترکی داعش کے لڑاکوں کے خلاف لڑائی میں امریکی قیادت والے اتحاد کا رُکن ہے، اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے اتحاد کو انسرکل ایئر بیس تک رسائی میسر ہے۔

ترک حکام کے مطابق، حالیہ برسوں کے دوران، ترکی نے داعش کے 5000 سے زائد مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے، جب کہ 3290 غیر ملکی شدت پسندوں کو ملک بدر کیا ہے، جن کا تعلق 95 مختلف ملکوں سے بتایا جاتا ہے۔ ترکی نے کم از کم 38269 افراد کو ملک میں داخلا دینے سے انکار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG